ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکسڈ: سری لنکا کے سابق وزیر کھیل کا ایک اور بیان سامنے آگیا
سابق کرکٹرز کیجانب سے کڑی تنقید کے بعد سری لنکا کے سابق وزیر ...
سابق کرکٹرز کیجانب سے کڑی تنقید کے بعد سری لنکا کے سابق وزیر کھیل کا ایک اور بیان سامنے آگیا۔ مقامی اخبار کو انٹریو میں مہندا نندا نے کہا دوہزارگیارہ کا ورلڈکپ فائنل فکسڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرا مطلب یہ نہیں تھا کہ کھلاڑی ملوث ہیں، میں نے کرکٹ آفیشلز کی بات کی تھی جہنوں نے کار کمپنیاں خریدیں اور نئے کاروبار شروع کئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آفیشلز نے بغیر مشاورت کے فائنل میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، بھارتی ٹیم کو بھی اس کا علم تھا، سنگاکارا اور جے وردھنے معاملے پرزیادہ ہی ری ایکٹ کررہے ہیں۔
سری لنکن حکومت نے اس دعوے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ممبئی میں کھیلے گئے ایک روزہ عالمی کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.